سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے الاحسا کمشنری میں ذیابیطس کے مرکز کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے جو ٹائپ ون مریضوں کے علاج میں مہارت رکھتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الاحسا میں ذیابیطس کے مرکز نے بیک وقت 752 مریضوں کو بیماری کے حوالے سے آگاہی اور تمام ضروری معلومات فراہم کی تھیں۔
سعودی وزیر صحت نے لاعلاج امراض کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق وزارت کی حکمت عملی کو نافذ کرنے پر الاحسا ذیابیطس سینٹر کی کوششوں کی ستائش کی۔
الاحسا میں ذیابیطس سینٹر نے جو جنوری 2020 میں قائم ہوا تھا۔ بین الاقوامی نتائج حاصل کیے ہیں۔
نمایاں ترین کام ذیابیطس کے مریضوں کے لیے زندگی کا معیار سو فیصد معیاری بنانا، مریضوں کو سو فیصد مطمئن کرنا اور ذیابیطس کی مقدار میں توازن پیدا کرنا، ذیابیطس کے مریض بچوں کی تعداد 8 فیصد سے گھٹا کر ایک فیصد تک لانا ہے۔