Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کا نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

سب سے بڑے فیسٹول میں 2654 بازوں کو لایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول 2023 کو مسلسل تیسری مرتبہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔ دنیا بھر میں سب سے بڑا فیسٹول قرار دیا گیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیسٹول میں 2654 بازوں کو لایا گیا ہے۔ اس کا اہتمام سعودی باز کلب کی جانب سے ریاض کے شمالی علاقے میں 28 نومبر 2023 کو کیا گیا تھا جو 14 دسمبر تک جاری رہا۔  

شاہ عبدالعزیز فالکن فیسٹول کو پہلی بار گنیز بک میں درج کیا گیا تھا جب فیسٹول میں 1723 باز لائے گئے تھے۔

بعدازاں دوسری بار سال 2019 میں بھی اسے دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول قرار دیا گیا اس وقت شریک بازوں کی تعداد 2350 تھی۔ 

 رواں برس فیسٹول میں صرف سعودی عرب خلیجی ریاستوں کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی بازوں کو پالنے والے شریک ہوئے۔  

فیسٹول 17 روز تک جاری رہا اس دوران مختلف مقابلے ہوئے جن میں 33.6 ملین ریال کی انعامی رقم جیتنے والوں میں تقسیم کی گئی۔ 

مملکت میں بازوں سے متعلق قدیم روایت اور ورثے کو فروغ دینے کے لیے سعودی فالکن کلب کی جانب سے العلا رائل کمیشن کے تعاون سے ’العلا فالکن کپ 2023 ‘ کا انعقاد 28 دسمبر کو کیا جائے گا جو 5 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔

انعامی مقابلہ باز فیسٹول کی تاریخ کا سب سے بڑا ہو گا جس میں 60 ملین ریال کے انعامات رکھے جائیں گے۔

شیئر: