Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : بولیوارڈ سٹی میں چمکدار گیند ، گنیز بک میں درج

گیند نما عمارت میں موجود سینما میں 220 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے(فوٹو، ایکس )
ریاض سیزن کے دوران جاری تفریحی سرگرمیوں میں امسال دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی متحرک گیند متعارف کرائی گئی ہے ۔
ایل ای ڈی سے مزین اس گیند نما عمارت کو جس کے اندر تھرڈی سینما بھی ہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑی چمکدار گیند کے طورپردرج کرلیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے آراستہ اس چمکدار گیند کا حجم 114 فٹ سے زیادہ ہے۔ چمکدار گیند نما عمارت میں سینما بنایا گیا ہے جس میں 220 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تھری ڈی سینما میں 360 ڈگری پر اسکرینز نصب ہیں۔ سینما کی گیند نما عمارت کو جس ٹیکنیک سے تیار کیا گیا ہے اس میں موجود افراد کو ہرچیز اپنے اطراف میں حرکت کرتی محسوس ہوتی ہے۔
تھری ڈی سینما کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیٹھنے والوں کو تھری ڈی کا چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسکرین میں ایسے ایفیکٹس دیئے گئے ہیں جو تھری ڈی کے احساسات کو اجاگرکرتے ہیں۔
اس بارے میں نئے انداز کے سیمنا کا لطف لینے والوں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا تجربہ ہے جو بہت ہی اچھا لگا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری کرسی میں ایسا کوئی میگنیزم نہیں تھا کہ وہ گھومے مگر اسکے باوجود ہم ایسا محسوس کررہے تھے کہ پوری عمارت ہی گھوم رہی ہے۔

گیند نما عمارت میں تھری ڈی سینما قائم کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس)

ایک اورزائر کا کہنا تھا کہ اس سینما میں آکر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آپ خیالی دنیا میں آگئے ہیں۔ کاٹون فلم دیکھنے کا لطف اس وقت دوبالا ہوگیا جب کارٹون کیریکٹرز حقیقی انداز میں اڑتے ہوئے محسوس ہورہے تھے۔

شیئر: