Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس 2024 کا آج جدہ میں آغاز

 مکہ مکرمہ کے نائب گورنر نے پیر کو کانفرنس کا افتتاح کیا ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہو گئی جو 11 جنوری تک جاری رہے گی۔
 مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ ’کانفرنس سرمایہ کاروں کے لیے متعدد مواقع فراہم کرے گی جن سے زائرین کو ارض مقدس میں قیام سے وسیع تر تجربے کا موقع ملے گا‘۔  
حج و عمرہ شعبے سے سعودی عرب اور بیرونی دنیا میں تعلق رکھنے والے 80 سے زیادہ ممالک کی شخصیات کانفرنس اور نمائش میں شریک ہیں۔
انہیں  منفرد منصوبوں، خدمات، اقدامات اور پیکیجز سے واقفیت کا موقع ملے گا۔  نئی ٹیکنالوجی اور اس پر مبنی حل میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ 
سعودی وزیر حج نے کہا کہ ’سعودی عرب زائرین کو مختلف سہولتوں فراہم کے ذریعے حج و عمرہ کے سفر کو یادگار بنانا چاہتی ہے‘۔
’یہ ہدف دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی سے حاصل ہوگا‘۔ 
مباحثے میں وزیر حج و عمرہ، محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ، مکہ مکرمہ کے میئر اور سعودی نائب وزیر خارجہ شریک ہوں گے۔  
واضح رہے کانفرنس کا مقصد عازمین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اورسابقہ تجربات کی روشنی میں بہتر لائحہ عمل اورخدمات کو متعارف کرانا ہے۔ 
کانفرنس میں شرکا کی جانب سے عازمین حج کی مملکت آمد سے فریضہ حج کی ادائیگی اور واپسی تک کے تمام مراحل زیر بحث لائے جائیں گے۔
عازمین کی مملکت آمد، ٹرانسپوٹیشن، رہائش، خوراک اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
 گزشتہ برس منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی تھی جبکہ 360 سے زائد حکومتی اور نجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہم نمائندے اوراعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔
گزشتہ برس ہونے والی کانفرنس میں حج وعمرہ کے حوالے سے 200 معاہدوں پراتفاق کیا گیا تھا۔

شیئر: