Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ دورہ مشرق وسطی کے اگلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا (فوٹو: سکرین گریب)
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد چوتھی مرتبہ مشرق سطی کے دورے پر ہیں۔
الاخباریہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشنل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق انتونی بلنکن پیر کو اگلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔
العلا ایئرپورٹ پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں غزہ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
عرب ریاستیں اکتوبر کے وسط سے فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اردن کے دورے کے دوران اردنی فرمانروا سے ملاقات اور عمان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ریجنل کوآرڈینیشن ویئر ہاوس کا بھی دورہ کیا جہاں رفح کراسنگ اور کرم سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ٹرک پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: