Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2025 تک آن لائن کاروبار سے 260 ارب ریال کی آمدنی متوقع

آن لائن کاروبار کرنے والوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’2025 تک آن لائن کاروبار سے 260 ارب ریال تک کی آمدنی جبکہ 2020 سے 2025  کے دوران سالانہ پندرہ فیصد شرح نمو متوقع ہے۔‘ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت نے سعودی کاروباری شعبے کے حوالے سے 2023 کی آخری سہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ’ آن لائن کاروبار کرنے والوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
37 ہزار481 رجسٹریشن میں سے 15 ہزار74 ریاض جبکہ 9 ہزار529 مکہ مکرمہ میں ہوئی ہیں۔ 
یاد رہے تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے گراف کے مطابق سعودی عرب  آن لائن کاروبار میں پوری دنیا میں 8 ویں نمبر پر رہا۔ 
اقوام متحدہ نے آن لائن کاروبار کے حوالے سے دس بڑی اقتصادی طاقتوں کی رپورٹ جاری کی تھی۔ 

شیئر: