Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آن لائن کاروبار میں 32 فیصد اضافہ 

پہلی سہ ماہی میں 4093 سجل تجاری ( لائسنس) جاری ہوئے ہیں۔ ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں آن لائن کاروبار میں سالانہ کی بنیاد پر 32 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے.
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’2023 کی پہلی سہ ماہی میں 4093 سجل تجاری ( لائسنس) جاری ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ان کی تعداد 3499 تھی۔‘
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آن لائن کاروبار کے لیے سب سے زیادہ  سجل تجاری ریاض ریجن میں جاری ہوئے ان کی تعداد  13195 ریکارڈ کی گئی۔‘

سب سے زیادہ سجل تجاری ریاض ریجن میں جاری ہوئے۔ (فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)

’مکہ مکرمہ 8605 س دوسرے، مشرقی ریجن 5294 سے تیسرے، مدینہ منورہ  1649 سے چوتھے اور القصیم  1107سے پانچویں نمبر پر رہا۔‘
یاد رہے کہ مملکت بھر میں موثر ہوم ڈلیوری سروس  کے باعث آن لائن کاروبار کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ اس سے وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے۔

شیئر: