Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی کے حملے میں شیرخوار بچی کی ہلاکت کا دعویٰ، ماں ملزم نکلی

اہلیہ نے بلی کے حملے والی کہانی سنائی مگر مجھے یقین نہیں آیا تھا۔(فوٹو: عکاظ)
مصر میں والدہ نے شیرخوار بچی کو مبینہ طور پر ہلاک کرکے دعوی کیا کہ اس بچی بلی کے حملے میں ہلاک ہوئی ہے تاہم تحقیقات میں نفسیاتی مرض میں مبتلا ماں ہی ملزم نکلی۔ 
العربیہ نیٹ اور عکاظ  کے مطابق مصری حکام نے دل دہلا دینے والے واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
مصر کی شمالی کمشنری الدقھلیہ کے علاقے الخضیری میں ایک بچی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ دعوی کیا  گیا تھا کہ چھ ماہ کی بچی بلی کے حملے میں ہلاک ہوئی ہے۔ 
سیکیورٹی حکام نے رپورٹ ملنے پر تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ بچی کی گردن کٹی ہوئی ہے اور اس کا پورا دھڑ زخمی ہے۔ 
پوچھ گچھ کے دوران بچی کی والدہ نے اعتراف کیا کہ وہی اپنی بچی کی ملزم ہے۔ 
 بچی کے والد نے بتایا کہ’ ان کی اہلیہ ڈیڑھ سال سے ذہنی مرض میں مبتلا ہے اور وہ ہمیشہ خاندان کے کسی نہ کسی فرد سے جھگڑا کرتی رہی ہے۔‘ 
انہوں نے بتایا’اہلیہ گھنٹوں اونچی آواز میں خودکلامی کرتی رہتی تھی۔ اس کا دعوی تھا کہ اس کے کان میں عجیب و غریب آوازیں آتی ہیں۔ گھر کا سامان ٹوٹنے کی آواز کی بھی شکایت کیا کرتی تھی۔‘ 
’ علاج کے لیے ایک ’شیخ‘ سے رجوع کیا تھا۔ شک تھا کہ اس پر اثرات ہیں۔ ہسپتال میں 28 دن تک زیرعلاج  بھی رہیں۔‘ 
شوہر نے اعتراف کیا کہ ’اہلیہ نے اس سے قبل ایک تالاب میں بچی کو پھینکنے کی بھی کوشش کی تھی تاہم آخری لمحات میں اسے بچا لیا گیا تھا۔‘ 
’بچی کی ہلاکت پر اہلیہ نے مجھے  بلی کے حملے والی کہانی سنائی مگر مجھے یقین نہیں آیا تھا۔‘ 
پولیس نے بچی کی والدہ نورہ کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کی لاش منیہ النصر سینٹرل ہسپتال منتقل کردی گئی۔ 

شیئر: