Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کا منفرد ہنر جو تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے

لیان نے آرٹ کا آغاز بنیادی ڈرائنگ اور سکریپ میٹریل کی ری سائیکلنگ سے کیا۔ فوٹو انسٹاگرام
آرٹ اینڈ ڈیزائن کے میدان میں سعودی مصورہ اور پروڈکٹ ڈیزائنر لیان الحمد کی تخلیقی صلاحیتیں نئی اور تصوراتی دنیا کے لیے پورٹلز کھول رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تصویر کشی میں عام مناظر کو سنسنی خیز لمحات کے طور پر دکھانے کے لیے لیان چھوٹی عمر سے ہی کچھ تخلیقی ہنرمندی دکھانا چاہتی تھیں۔
جدہ کی عفت یونیورسٹی سے پروڈکٹ ڈیزائن میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والی لیان کا آرٹ کی دنیا کے سفر کا آغاز بنیادی ڈرائنگ، پینٹنگز اور سکریپ میٹریل کے ٹکڑوں کو ری سائیکل کرنے سے ہوا۔
لیان نے بتایا کہ ان  کے ارد گرد  ہر وقت فن پارے بکھرے رہتے اور سکریپ سے خزانہ تلاش کرنے تخلیق کیے اور وہ غیر متوقع چیزوں سے آرٹ تخلیق کرنے کے طریقے ڈھونڈتی رہتی۔
تخلیقی کرداروں کی نشوونما کے لیے ان کا جنون کبھی کم نہیں ہوا اور پروڈکٹ ڈیزائنر کی تعلیم کے ساتھ انہوں نے بصری کہانیوں کے تصور کو ابھارا اور دوسروں سے شیئر کرتی رہیں۔
پروڈکٹ ڈیزائن کے تخلیقی عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیان نے بتایا کہ مصنوعات کے ڈیزائن کے شعبے میں آنے سے مجھے احساس ہوا کہ یہ میدان کتنا وسیع ہے اور اپنی تخلیقی توانائی کو کیسے کام میں لا سکتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پروڈکٹ کو ڈیزائن کرتے وقت آپ کو خاکے بنانے، مثال دینے، برانڈ کرنے اور کوئی ٹھوس چیز تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کا  عام انسان تجربہ کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ابتدائی آئیڈیاز سے تیار کردہ پروڈکٹ کا خاکہ دیکھنے کا احساس ناقابل بیان ہے۔
دوران تعلیم  لیان نے اپنے فن اور مصنوعات کی ترقی کے خیال کو یکجا کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہوئے پاپ اپ کپ کیک پیکیجنگ، انٹرایکٹو شیلفنگ یونٹ، قابل تبدیل لیمپ، فرنیچر جو خیمے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بہت کچھ تیار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فوٹو گرافی اور عکاسی کا امتزاج ایک نیا ذریعہ ہے جس سے میں ذاتی طور پر بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ کسی شاٹ کا حصہ رہی ہیں۔
اردگرد کا ماحول بھی ان کے فن پاروں پر بہت اثرانداز ہوتا ہےاور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ تخیلات نے تصویروں پر نئی کہانیوں کی چھاپ دی ہے جو ابتدائی طور پر سادہ یا غیر معمولی مناظر کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں۔

لیان الحمد  فری لانس مصورہ اور پروڈکٹ ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اپنے پروجیکٹس اور فن پاروں کو Instagram @layanalhamed_ پر پوسٹ بھی کر رہی ہیں۔
سعودی مصورہ اپنے ہنر کو مزید نکھارنے اور جادوئی تخلیق کرتے رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے امکانات لامتناہی ہیں اور وہ اپنے خیالات کو زندہ رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہیں۔
 

شیئر: