سعودی عرب میں نجران اپیل کورٹ نے صحت عامہ کے لیے نقصان دہ زائد المیعاد اشیا کاروبار کے لیے ذخیرہ کرنے اور جنرل سٹور میں فروخت کرنے پر سٹور کی مالکن اور اس کے ملازم کے خلاف فیصلہ جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عدالت نے سٹور کی مالکن اور ملازم پر پانچ، پانچ ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ عدالت نے جرمانے پر اکتفا کیا ہے اور قید کی سزا صوابدیدی اختیار کے تحت نہیں دی۔
پبلک پراسیکیوشن نے عدالت سے سٹور کو سیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تاہم سزا کی خبر ان کے خرچ پر دو سرکاری اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دیا۔