گاڑیوں کے سپیئر پارٹ فراہم نہ کرنے پر ایجنسی کو جرمانہ
’سپیئر پارٹ کی فراہمی میں تاخیر پر 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے گاڑیاں فروخت کرنے والی ایجنسی پر سپیئر پارٹ کی فراہمی میں تاخیر پر 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کی ایجنسی پر لازم ہے کہ وہ سپیئر پارٹ زیادہ سے زیادہ 14 دن کے اندر فراہم کرے‘۔
’مذکورہ ایجنسی نے اپنی گاڑیوں کے سپیئر پارٹ فراہم کرنے میں حد سے زیادہ تاخیر کی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایجنسی خمیس مشیط شہر ہے میں اور جنوبی ریجن میں مشہور برانڈ کی گاڑیوں کا ایجنٹ ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’گاڑیوں کی ایجنسی حاصل کرنے کے ضوابط میں یہ بات شامل ہے کہ وہ سپیئر پارٹ بھی فراہم کرے‘۔
’گودام سے سپیئر پارٹ ختم ہونے کی صورت میں اس پر لازم ہے کہ 14 دن کے اندر اندر مذکورہ پارٹ کی دستیابی کو یقینی بنائے‘۔