الدرعیہ میں خالص نسل کے عرب گھوڑوں کی نمائش
گھوڑوں کی افزائش مملکت کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تاریخی علاقے الدرعیہ میں خالص نسل کے عرب گھوڑوں کی نمائش ہورہی ہے۔
ان کی تاریخ پانچ ہزار برس سے پرانی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کو عرب نسل کے گھوڑوں کا بین الاقوامی مرکز تسلیم جاتا ہے۔ اس حوالے سے پوری دنیا میں سعودی عرب کا نمایاں مقام ہے۔
گھوڑوں کی افزائش سعودی عرب کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔
عرب، غیرملکی سرمایہ کار بھی عرب نسل کے گھوڑے حاصل کرنے کے لیے مملکت کی طرف دیکھتے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض گھوڑوں کی ریس کا مرکز بن گیا ہے۔ پوری دنیا میں اسے پذیرائی حاصل ہے۔
دنیا میں مہنگی ترین گھڑ دوڑ کا اہتمام سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔ سعودی ورلڈ کپ کے انعامات کی مجموعی رقم 35 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔