عرب نسل گھوڑوں کا مقابلہ حسن 13 دسمبر کو ہوگا
’مقابلے میں شریک کئے جانے والے گھوڑوں کا اندراج 15 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیزسینٹر برائے عرب نسل گھوڑےکے زیر اہتمام عرب نسل گھوڑوں کا مقابلہ حسن منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھوڑوں کا مقابلہ حسن ریاض میں 13 دسمبر سے 16 دسمبر تک ہوگا۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں شریک کئے جانے والے عرب نسل گھوڑوں کے اندراج کا کام 15 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے‘۔
’سینٹر کی انتظامیہ 9 دسمبر کو پریس کانفرنس کا اہتمام کرے گی جس میں مقابلے کے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ عرب نسل گھوڑوں کا مقابلہ حسن اس سے قبل کئی مرتبہ منعقد ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ مرتبہ منعقد ہونے والے مقابلے میں 313 گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔