Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نسل تیندوے کا افزائش نسل پروگرام، سات بچوں کی پیدائش

رائل کمیشن عرب نسل کے تیندوے کی بقا کے پروگرام پر کام کررہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ سال رواں کے دوران عرب نسل کے تیندوے کے سات بچوں کی پیدائش کی کامیابی سے نگرانی کی گئی ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
عرب نسل کے تندوے معددوم ہوتے جارہے ہیں ۔ رائل کمیشن عرب نسل کے تیندوے کی بقا اور افزائش کے بڑے پروگرام پر کام کررہا ہے۔ 
تمام سات بچوں کی پیدائش طائف کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خصوصی ٹیم بچوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کررہی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق عربی زبان میں چیتے کے لیے النمر کا لفظ استعمال ہوتا ہے تاہم عرب نسل کے چیتے کو ’ھرماس‘ کہا جاتا ہے۔ 
طائف کمشنری میں جنگلی حیاتیات  کے امیر سعود الفیصل ریسرچ  سینٹر کی کوششوں سے پانچ سال کے دوران عرب نسل  کے تیندوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔ منصوبے کے آغاز کے وقت ان کی تعداد 14 تھی۔
العلا رائل کمیشن نے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب پوری دنیا عرب نسل کے چیتے کا بین الاقوامی دن منانے جارہی ہے۔  
جنگلی حیاتیات کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ پوری عرب دنیا میں عرب نسل کےتیندوے کی تعدداد 200 سے زیادہ نہیں ہے۔
عرب نسل کے تیندوے دنیا بھر میں ختم ہوتے جارہے ہیں۔ ان کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہے۔
 تیندوے کی نسل ختم ہونے کی بڑی وجہ قدرتی ماحول کا نہ ملنا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران غیر قانونی شکار کی وجہ سے بھی ان کی تعداد پراثر پڑا ہے۔ 
العلا رائل کمیشن عرب نسل کے  تیندوے کے تحفظ کے لیے متعدد پروگرام چلا رہا ہے۔
العلا کوعرب نسل کے چیتوں کا وطن مانا جاتا ہے۔ یہاں متعدد مقامات پر چٹانوں کے نقوش اس تاریخی سچائی کا حقیقی ثبوت ہیں۔

شیئر: