Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ کانفرنس میں وزارت داخلہ کو ’بہترین پویلین ایوارڈ‘

قومی سلامتی کے مشیرو دیگر وزراء نے بھی پویلین کا دورہ کیا(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میں منعقدہ تیسری حج وعمرہ سالانہ کانفرنس و نمائش میں وزارت داخلہ کو سب سے بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق نمائش میں 5 دیگر سرکاری اور نجی اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے تھے۔ سرکاری اداروں کے پویلین میں سب سے بہتر وزارت داخلہ کے پویلین کو قرار دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے پویلین میں آنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جبکہ پویلین میں موجود وزارت داخلہ کے افسران اور اہلکار وہاں آنے والوں کو وزارت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کرتے رہے۔
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے پویلین میں نمائش کے آخری روز قومی سلامتی کے مشیرمیجرجنرل بسام عطیہ نے بھی دورہ کیا۔

پویلین میں وزٹرز کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ایس پی اے)

وزارت داخلہ کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں مشیر قومی سلامتی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

شیئر: