Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگریز یا بند ھوا

ممبئی .... مشہور اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کا نام رنگ ریز ہو سکتا ہے۔ شاہ رخ خان نے کچھ وقت پہلے ہی امتیاز علی کی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ یہ فلم اس سال 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ شاہ رخ خان پہلی بار امتیاز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان کی فلم کا عنوان طے نہیں ہو پا رہا ہے۔ کبھی اسے ’دی رنگ ‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے تو کبھی کسی نام سے تشہیر کی جارہی ہے۔ شاہ رخ خان نے آنند ایل رائے کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ تو شروع کر دی ہے جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نظر آئیں گی۔ یہ تینوں اس سے پہلے ا یک ساتھ فلم ’جب تک ہے جان ‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ ابھی تک اس فلم کا نام بھی طے نہیں ہوا ہے۔ پہلے اس فلم کو بندھوا کے نام سے تشہیر کی جارہی تھی لیکن حال ہی میں فلم سازوں کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ اس کا نام بندھوا نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی اس فلم کا نام ’رنگ ریز‘ ہوگا۔ امتیاز بھی اپنی فلم کا نام یہی رکھنے والے تھے لیکن معلوم ہواہے کہ آنند ایل رائے نے اس عنوان کو فائنل کر لیا ہے۔آنند ایل رائے نے ابھی تک اس نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ فلم کے نام کا اعلان جلد ہی کیا جائے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ 

شیئر: