Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلی حیاتیات پر سعودی دستاویزی فلم ’ہورائزن‘ نیٹ فلیکس پر 

دستاویزی فلم انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں جاری کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات کے سینٹر فار گورنمنٹ کمیونیکیشن کے انشیٹو ’کنوز‘ نے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے تعاون سے نیٹ فلکس پر مملکت میں جنگلی حیاتیات پر نئی دستاویزی فلم ’ہورائزن‘ جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق دستاویزی فلم ’ہورائزن‘ مملکت میں جنگلی حیاتیات کی افزائش اور قدرتی وسائل کو اجاگر کرتی ہے۔ 
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کے حوالےسے بہت کچھ ہے۔ دستاویزی فلم ’ہورائزن‘ کے ذریعے سعدوی عرب کی جنگلی حیاتیات کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ فلم انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں ہے۔‘
سعودی وژن 2030 کے انیشیٹو کا مقصد مملکت میں ماحولیاتی سیکٹر کو ترقی یافتہ اور محفوظ بنانا ہے۔
دستاویزی فلم’ہورائزن‘ کا مقصد سعودی عرب اور اس کے منفرد جغرافیائی علاقوں میں ماحولیاتی تنوع سے عالمی رائے عامہ کو آگاہ  کرنا اور جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے روشناس کرنا ہے۔ 
 یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے یہاں نایاب جانوروں اور پودوں کا تحفظ کس طرح کررہا ہے۔ 
دستاویزی فلم میں میدانی علاقوں سے لے کر پہاڑوں اور سمندر سے لے کر وادیوں تک  قدرتی وسائل اور جنگلی حیاتیات کی ایک وسیع رینج کو دکھایا گیا ہے۔

شیئر: