Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چار افراد گرفتار

ملزمان کو ابتدائی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں پولیس نے ایک عوامی مقام پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
احبار 24 کے مطابق اجتماعی جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔‘
واضح رہے گزشتہ روز ریاض میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث تین شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

شیئر: