Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فون کی سکرین کو ’جراثیم سے پاک‘ رکھنے کے لیے سینیٹائز کیسے کریں؟

وہ فون جن پر کور لگے ہوتے ہیں اور ان پر کافی زیادہ بیکٹریا جمع ہوجاتے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)
ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمارٹ فون کی سکرین وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ جراثیم جمع ہوتے ہیں۔ اس بات کا کافی زیادہ امکان ہوتا ہے کہ ہم لاعلمی میں ان جراثیموں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔ 
اس لیے یہ بے حد ضروری ہوتا ہے کہ ہم اپنے سمارٹ فون کی سکرین کو سینیٹائز کرتے رہیں تاکہ ان جراثیموں سے محفوظ رہا جاسکے۔ 
سمارٹ فون کی صفائی کیسے کریں؟
سمارٹ فون کو مسلسل صاف رکھنا ایک مشکل امر ہے۔ خاص کر وہ فون جن پر کور لگے ہوتے ہیں اور ان پر کافی زیادہ بیکٹریا جمع ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ان کی مسلسل صفائی کا اہتمام کیا جائے۔
بہتر ہے کہ ہم اپنے فون کو ایسے مقامات پر کم سے کم رکھیں جہاں جراثیموں کا پایا جانا لازمی ہوتا ہے یعنی عوامی مقامات پر موجود کرسیاں، باغات یا نم دار مقامات وغیرہ۔ 
جدید ریسرچ میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم جتنا اپنے سمارٹ فون کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا خیال رکھیں گے اتنا ہی ہم مختلف نوعیت کے جراثیموں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 
سمارٹ فون کو صاف رکھنے کا مواد
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے چند اہم امور کی جانب توجہ دلائی گئی ہے جن پرعمل کرتے ہوئے سمارٹ فون کو صاف رکھا جاسکتا ہے مثال کے طور پر:
نرم فائبر کا ٹکڑا: نرم فائبر سے بنا کپڑے کا ٹکرا سکرین پر سکریچز ڈالے بغیرے اسے صاف کرسکتا ہے۔ 
ڈسٹل واٹر: سمارٹ فون کی سکرین کو صاف کرنے کےلیے نلکے کے پانی سے کپڑے کو نم نہ کریں بلکہ اس کےلیے ڈسٹل واٹر کا استعمال کریں کیونکہ نلکے کے پانی میں نمکیات بکثرت پائی جاتی ہیں جو سکرین کےلیے نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں۔
آئسوپروپل الکحل: اگر آپ اپنے فون کو سینیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کےلیے ’آسوپروپل الکحل‘ استعمال کریں جس کی ریشو 70 فیصد تک ہو اس سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ 

سمارٹ فون کی سکرین کو صاف کرنے کے لیے نرم فائبر سے بنا ہوا کپڑا استمعال کریں (فوٹو: پیکسلز)

وہ مواد جن سے صفائی نہ کریں
کاغذی ٹشو پیپر: یہ اس لیے کہ یہ قدرے سخت ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے فون کی سکرین پرخراشیں پڑ سکتی ہیں۔
صابن یا لیکویڈ: ایسا مواد جس میں کیمیکل زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو استعمال نہ کریں۔ 
دیگر اشیا جنہیں صفائی کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں
یہ درست ہے کہ سمارٹ فون کی سکرین سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے، علاوہ ازیں اس پر جراثیم بھی سب سے زیادہ جمع ہوسکتے ہیں کیونکہ سکرین کو سب سے زیادہ ٹچ کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے بعض ایسی چیزیں ہیں جو سکرین کو درست طور پر سینیٹائز کرسکتی ہیں جبکہ بعض اشیا سکرین کےلیے سخت نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں جن میں بعض ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
1 گھروں میں استعمال ہونے والے صفائی کے کیمیکلز وغیرہ
2 کھڑکیوں کو صاف کرنے والے لیکویڈ
3 پیٹرول اور ہائیڈ روجن واٹر
4 تھنر، نیل پالش ریمور
5 ایسے ٹشو جو بعض قسم کے کیمیکل میں بھگوئے ہوئے ہوتے ہیں۔

سمارٹ فون کی سکرین پر دباو نہ ڈالیں کیونکہ اس سے سکرین پر سکریچ پڑ جاتے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

6 کھردرے کپڑے کا ٹکرا یا کاغذی ٹشو
7 سمارٹ فون کی سکرین پر دباو نہ ڈالیں کیونکہ اس سے سکرین پر سکریچ پڑ جاتے ہیں۔
8 ہیئر ڈرائر کا استعمال نہ کیا جائے 
سمارٹ فون کی سکرین کو صاف کرنے کا درست طریقہ
ذیل میں ایسے طریقے بیان کیے جا رہے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے آپ اپنے سمارٹ فون کی سکرین کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے صاف کرسکتے ہیں۔ 
۔ اپنے سمارٹ فون کی سکرین کو صاف کرنے کے لیے نرم فائبر سے بنا ہوا کپڑا استمعال کریں جیسا کہ اپنے چشموں کے شیشے کو صاف کرنے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ 
۔ نرم کپڑے کو تھوڑا سے گیلا کرلیں اور اس سے سکرین کو صاف کریں۔
۔ سینیٹائز کرنے کے بعد نرم و سوکھے ہوئے کپڑے سے سکرین کو صاف کرلیں تاکہ اس پر کسی قسم کی رطوبت نہ رہ جائے۔ 

شیئر: