Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوس میں شہزادی ریما کی یوتھ کونسل کے پروگرام میں شرکت 

شہزادی ریما ورلڈ اکنامک فورم میں شریک سعودی وفد کا حصہ ہیں۔( فوٹو: ایکس مسک فاونڈیشن)
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ڈیوس میں یوتھ کونسل کے پروگرام کے  پہلے دن نوجوان لیڈر شپ کو اپنے سفارتی تجربات سے آگاہ کیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈیوس میں یوتھ کونسل ایڈیشن 6 کے انعقاد کا مقصد فیصلہ سازوں اور دنیا بھر کے  نوجوانوں کے درمیان رابطے کا دائرہ  وسیع کرنا اور نوجوانوں کو درپیش بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ 
یوتھ کونسل کے اجلاس میں تخلیقی ذہن رکھنے والے منفرد نوجوان شریک ہیں۔ انہیں بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فیصلہ سازوں تک اپنے  منفرد حل پہنچانے اور خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ 
محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) نوجوانوں کو سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کا موقع دے کر عالمی لیڈر شپ سے رابطے کے مواقع  فراہم کررہی ہے۔ اجلاس 15 سے 19 جنوری تک ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک سعودی وفد کا حصہ ہیں۔

شیئر: