Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریما انٹرنیشنل ویمن ان ڈیفنس پروگرام کی صدارت کریں گی

اس اقدام کا مقص دفاعی شعبے میں خواتین کے کردار کوسراہنا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی دفاعی نمائش 2024 کے دوران انٹرنیشنل ویمن ان ڈیفنس پروگرام کی صدارت کریں گی۔ 
اس اقدام کا مقصد خواتین کی شرکت کو فروغ دینا اور دفاعی شعبے میں ان کے کردار کوسراہنا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش 2024 فروری کے شروع میں سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کی سرپرستی کریں گے۔ 
شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ ’سعودی عرب  دفاع اور سلامتی سمیت تمام شعبوں میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے اور ان کی سپورٹ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔‘ 
ان کا کہنا تھا ’سعودی وژن 2030 خواتین کو بااختیار بنا کر سعودی لیبر مارکیٹ کے کئی شعبوں میں موثر کردار ادا کرنے کا موقع مہیا کرا رہا ہے۔‘ 
’دفاع کے شعبے میں خواتین پروگرام منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوگا جس سے سعودی خواتین کی کامیابی کا ایک اور میدان سامنے آئے گا۔‘
یاد رہے ویمن ان ڈیفنس پروگرام میں دنیا کے مختلف ممالک کی رہنما خواتین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز شریک ہوں گی۔
خواتین کو درپیش مسلسل چیلنجوں پر مباحثہ ہوگا۔ مختلف سیمینارز اور مباحثوں کے ذریعے دفاع کے شعبے میں خواتین کی شراکت کا طریقہ کار تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 
 چوتھے دن ہونے والے مباحثوں میں ’بین الاقوامی دفاع میں خواتین کا کردار‘ کلیدی موضوع ہوگا۔ 

شیئر: