Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان رائل ریزرو 290 اقسام کے پرندوں کا مسکن 

یہ دنیا کے بڑے محفوظ قومی جنگلوں میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان رائل ریزرو 290 قسم کے پرندوں کا مسکن بنا ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق شاہ سلمان رائل ریزرو سعودی عرب کے شمال میں واقع ہے۔ یہ ایک  لاکھ  30 ہزار  700 مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔
سعودی عرب کے چار ریجنوں شمالی حدود، الجوف، تبوک اور حائل میں واقع ریزرو سالانہ نقل مکانی  کرکے آنے والے پرندوں کا مسکن  اور گزر گاہ بھی ہے۔ 


ان میں 88  فیصد نقل مکانی کرکے آنے والے پرندے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان رائل ریزرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے بڑے محفوظ قومی جنگلوں میں سے ایک ہے۔
  یہاں دنیا کے اہم پرندے  موجود ہیں۔ طریف، حائل، طبرجل، الطبیق اور حرۃ الحرۃ پانچ علاقوں میں پرندوں کے تحفظ کا بڑا اچھا انتظام ہے۔ 
یہاں 290 قسم کے پرندوں کی موجودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سے 88  فیصد نقل مکانی کرکے آنے والے  پرندے ہیں جبکہ بارہ فیصد مقامی ہیں۔

شیئر: