Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نذر محمد گوندل بھی تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد.. سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نذر محمد گوندل بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پور ی قوم تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ نذر محمد گوندل اور ان کی فیملی کو تحریک انصاف کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک میں صرف لوٹ مار کررہے ہیں۔ مافیا نے ریاستی اداروں کو تباہ کردیا۔قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئیے۔ اس موقع پر نذر محمد گوندل نے کہا کہ جمہوریت پسند لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ مافیا کو لگام دینے کے لئے عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

 

شیئر: