Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے اردنی ملٹری فیلڈ ہسپتال کو شدید نقصان

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
غزہ کے علاقے خان یونس میں بدھ کو اسرائیلی گولہ باری سے اردن کے ملٹری فیلڈ ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اردنی فوج نے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ ہسپتال کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے واپس اردن لایا جائے گا جبکہ ایک مریض بھی زخمی ہوا ہے۔
حملے میں ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے اردنی حکومت جارحیت کے نتیجے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ ہسپتال غزہ میں اردن کی مسلح افواج کے زیر انتظام چلنے والے دو ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران طبی سامان کی قلت سے دوچار رہے۔
اس سے قبل اردن کی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے 26 ٹرکوں کو کامیابی سے غزہ میں داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
عالمی ادارے کا قافلہ اردن کے علاقے سے گزرا۔ شیخ حسین کراسنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مقبوضہ فلسطینی  کی طرف بڑھا اور پھر کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچا۔
علاوہ ازیں  فرانس اور اردن نے مل کر غزہ کے شہریوں اور امدادی کارکنوں کےلیے سات ٹن امداد فراہم کی تھی۔

شیئر: