متحدہ عرب امارات سے مزید سات رضاکار فیلڈ ہسپتال میں شمولیت کےلیے غزہ روانہ ہوئے ہیں۔
فیلڈ ہسپتال میں کام کرنےوالے رضاکاروں کی تعداد 35 ہوگئی جن میں دس خواتین شامل ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق رضاکاروں کا یہ گروپ سرجری، جنرل سرجری، پیڈیاٹرک میڈیسن اورانتہائی نگہداشت کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے سو بستروں پر مشتمل ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہوئے ہے۔
ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔
فیلڈ ہسپتال نے اپنے قیام کے بعد سے سو سے زیاہ بڑی اور چھوٹی سرجریز کی ہیں۔ پچھلے دو ہفتدوں کے دوران 443 سے زیادہ کیسوں کو دیکھا گیا۔