امارات کی دس رضا کار خواتین غزہ فیلڈ ہسپتال میں کام کریں گی
امارات کا فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی دس رضا کار خواتین فیلڈ ہسپتال میں شامل ہونے کےلیے غزہ کےلیے روانہ ہوئی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کےلیے ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہوئے ہے۔
غزہ فیلڈ ہسپتال میں امارات سے رضا کار ڈاکٹر اور نرسیں پہلے سے صحت خدمات پر مامور ہیں۔
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔
علاوہ ازیں ذہنی امراض، بچوں کے امراض، خواتین کے امراض اور فیملی میڈیسن کی سہولت بھی ہے۔
اماراتی فیلڈ ہسپتال ایکسرے اور ادویہ کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔