Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل مدت تک حوثیوں کے حملوں سے تیل کی رسد متاثر ہوگی: آرامکو 

آئل ٹینکرز کو منزل تک پہنچنے کے لیے طویل سفر کرنا پڑے گا (فوٹو: اخباار 24)
سعودی آرامکو کے  ایگزیکٹیو چیئرمین امین الناصر نے کہا ہے کہ ’عالمی تیل منڈی بحیرہ احمر میں مختصر مدتی خلل سے نمنٹ لیں گی۔‘
تاہم حوثیوں کی جانب سے طویل مدت تک مسلسل حملوں سے تیل کی رسد متاثر ہوگی کیونکہ آئل ٹینکرز کو منزل تک پہنچنے کے لیے طویل سفر کرنا پڑے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’تیل کی منڈی میں رسد کی کمی کا مسئلہ پیش آئے گا کیونکہ گزشتہ دو سال کے دوران صارفین 400 ملین بیرل تیل ذخائر استعمال کرچکے ہیں۔‘
’ بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے اضافی رسد کے سلسلے میں اوپیک ممالک پر انحصار کرنا  پڑے گا۔‘ 
آرامکو کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ’آرامکو کی تیل تنصیبات پر دوبارہ کوئی حملہ نہیں ہوا۔‘ 
امین  الناصر نے 2024 کے دوران تیل کی عالمی طلب میں یومیہ 1.5 ملین بیرل اضافے کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ’ یومیہ 104 ملین بیرل تیل مارکیٹ کو درکار ہوگا۔ ‘

شیئر: