Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سیاح  لڑکی نے ’مطبق‘ کھانے کے بعد کیا کہا؟

چینی لْڑکی نے سبزی والا پراٹھا لیموں اور تیز ہری مرچ کے ساتھ کھایا۔ (فوٹو المرصد)
پہلی بار سعودی پراٹھے (مطبق) کھانے پر چینی لڑکی کے فطری تاثرات پر مشتمل ویڈیو صارفین میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وائرل ہونے والی وڈیو میں چینی سیاح لڑکی عربی میں کہہ رہی ہے کہ ’آج میں سعودی عرب کے مشہور ترین عوامی کھانوں کا تجربہ کروں گی‘۔  
ویڈیو میں چینی لڑکی کہہ رہی ہے کہ آج میں ’مطبق الخضار‘ (سبزی والا پراٹھا) چکھوں گی۔ جسے لیموں اور تیز ہری مرچ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ 
چینی سیاح لڑکی ویڈیو میں یہ کہہ رہی ہے کہ وہ ’مطبق قشطہ‘ (ملائی والا پراٹھا) کو بھی ٹیسٹ کرے گی۔ 

شیئر: