کابینہ نے انڈیا کے ساتھ الیکٹرک اور ہائیڈروجن ربط کی منظوری دیدی
کنگ عبد العزیز عجائب گھر اور انڈین قومی آرکائیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں۔
سعودی کابینہ نے انڈیا کے ساتھ گرین الیکٹرک اور ہائیڈروجن ربط کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح کنگ عبد العزیز عجائب گھر اور انڈین قومی آرکائیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی کابینہ نے فلسطینی بحران کے متعلق تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارجیت کو مسترد کردیا ہے۔
کابینہ نے غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ کرتے ہوئے رہائشیوں کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔
کابینہ نے کوریا کے ساتھ مختصر قیام کے لیے ویزے سے استثنی کے معاہدے کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ نے عرب ممالک کے ساتھ انسانی کلوننگ کے انسداد کے لیے ہونے والا معاہدہ منظور کرلیا ہے۔