Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت سے مکہ میں حلال فوڈ فورم کا آغاز

’سعودی عرب حلال فوڈ تیار کرنے والے اولین ممالک میں شمار ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ  میں حلال فوڈ فورم کا آغاز آج منگل کو ہوگا جس میں مقامی اور بین الاقوامی فوڈ کمپنیاں شریک ہوں گی۔
الوطن اخبار کے مطابق فورم کا افتتاح وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کریں گے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔
حلال فوڈ فورم میں مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی نمائندگی ہوگی اور یہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کا باعث ہوگا۔
دنیا میں سعودی عرب جہاں دینی مرکز ہے وہاں مضبوط معاشی حیثیت بھی رکھتا ہے جس کے باعث حلال فوڈ مختلف ملکوں کی ضرورت بن گیا ہے۔
سعودی عرب اب شریعت اسلامی کے موافق حلال فوڈ تیار کرنے والے اولین ممالک میں شمار ہوگیا ہے۔
فورم میں شرکا حلال فوڈ کا مستقبل، اسے وسعت دینے اور اس میں بہتری لانے کے أسباب پر غور کریں گے۔

شیئر: