عازمین حج کی رہائش کے لیے اجازت ناموں کی درخواستوں کی وصولی
’متعلقہ دفاتر میں اپنی درخواست جمع کرائیں تاکہ ان عمارتوں کا معائنہ کیا جاسکے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی سے عمارتوں کے اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمارتوں کے مالکان اور سرمایہ کاروں کو اجازت ناموں کے حصول کے لیے جلد از جلد درخواست جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے عازمین کی رہائش کے لیے مختص عمارتوں کے اجازت ناموں کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے‘۔
’عازمین کی رہائش کے لیے مختص عمارتوں کے مالکان اور سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ متعلقہ دفاتر میں اپنی درخواست جمع کرائیں تاکہ ان عمارتوں کا معائنہ کیا جاسکے‘۔