آئی فون میں وائی فائی کی سپیڈ کو کیسے بڑھایا جائے؟
آئی فون میں وائی فائی کی سپیڈ کو کیسے بڑھایا جائے؟
بدھ 24 جنوری 2024 5:51
آئی فون میں وائی فائی کے سگنلز کمزور ہونے لگیں تو راؤٹر کو ری سٹارٹ کریں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ انٹرنیٹ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔
وائی فائی نیٹ ورک تمام سمارٹ فونز میں انٹرنیٹ کی بنیاد ہے جس کی وجہ سے ہی سمارٹ فون کی ایپلی کیشنز کو چلایا جاسکتا ہے۔
بہت سی کمپنیاں ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کے پروگراموں پر کام کر رہی ہیں جن کا مقصد ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
وائی فائی کی رفتار کو تیز کرنا:
ایپل کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے حال ہی میں لانچ کیے گئے آئی فون 16 اور 16 پلس میں وائی فائی کی رفتار کو بہتر کیا گیا ہے۔
آئی فون کے پُرانے ورژن کو استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے سیٹس میں بھی وائی فائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے۔
ایپل کی جانب سے پُرانے فونز میں ’آر اے ایم‘ (رینڈم ایکسیس میموری) کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایپلی کیشنز کو چلایا جا سکے۔
کمپنی کی جانب سے نئے ’وائی فائی‘ کے معیار کو بھی بہتر کیا گیا ہے جو تیز اور زیادہ مستحکم کنکشن فراہم کرنے کے لیے 6 جی فریکوئنسی کا استعمال کرتا ہے، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ سسٹم کے مطابق راؤٹر بھی موجود ہو۔
یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ ایپل کی جانب سے ’وائی فائی‘ 7 سپورٹ کو شامل کیا جائے گا جو آئی فون 16 پرو کے ورژن میں دستیاب ہو گا۔ وائی فائی سلو ہونے کی وجوہات:
آئی فون کے صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ مستحکم اور قوی رابطے کے لیے انٹرنیٹ کے کنکشن کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی فون میں انٹرنیٹ کنکشن کے کمزور ہونے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے بعض ایک موبائل سیٹ میں موجود خرابیاں جبکہ بعض وجوہات بیرونی ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے وائی فائی سپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے بعض تجاویز پیش کی ہیں جو ذیل میں بیان کی جا رہی ہیں۔ آئی فونز میں وائی فائی کی سپیڈ کو کیسے بہتر کیا جائے؟
وائی فائی کے سگنلز کمزور ہونے لگیں تو راؤٹر کو ری سٹارٹ کریں۔ ڈی این ایس کی سیٹنگز کو تبدیل کریں۔
نیٹ ورکس سگنلز کی کثرت سے بھی وائی فائی کے استقبالیہ سگنلز کو ریسیو کرنے میں دُشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مشکل پیش آسکتی ہے۔
ایسی صورت میں راؤٹر کی سیٹنگز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ سگنلز متاثر نہ ہوں۔