امارات:24نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے کی اجازت
ابوظبی: ابوظبی تعلیم کونسل نے 24نجی اسکولوں کو فیس بڑھانے کی منظوری دیدی ۔ تعلیمی سال 2017،2018ءکے دوران 84نجی اسکولوں نے فیس میں اضافے کی درخواست پیش کی تھی۔ ان میں سے 14نجی اسکول ایشیائی تھے جبکہ دیگر70اسکول مختلف نصاب پڑھاتے تھے۔ کونسل نے کہا ہے کہ فیس میں اضافے کی درخواست دینے والے اسکولوں کی درخواست پر غور وخوض کرنے کے بعد 60اسکولوں کی درخواست مسترد کردی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق 34فیصد طلبہ 10ہزار درہم سالانہ فیس دیتے ہیں۔ 24فیصد طلبہ ایسے ہیں جو 20ہزار درہم تک سالانہ فیس ادا کرتے ہیں۔ 24فیصد طلبہ کی فیس 30ہزار سے 50ہزار تک ہے جبکہ 12فیصد طلبہ ایسے ہیں جن کی سالانہ فیس 50ہزار درہم سے زیادہ ہے۔