عادل الجبیرسے عراق اور برونائی کے سفراء کی ملاقات
جمعرات 25 جنوری 2024 18:02
برونائی کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل الجبیر سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین عراقی سفیر صفیہ طالب السھیل نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق اس موقع پرانہوں نے دونوں برادر ملکوں کے منفرد باہمی تعلقات و تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
دوسری جانب عادل الجبیر سے دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین برونائی دارالسلام کے سفیر داتو یوسف اسماعیل نے بھی ملاقات کی۔ وہ سعودی عرب میں اپنے سفارتی عہدے کی مدت مکمل ہونے پر الوداعی ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔