سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امورکے ایلچی عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں ڈنمارک کے وزیر ترقیاتی تعاون اور گلوبل کلائمنٹ ڈین جورجنز سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور کلائمنٹ کے شعبے میں سعودی عرب اور ڈنمارک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کےلیے مملکت کے اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔