Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کی اختتامی تقریب، گورنر ریاض نے انعامات تقسیم کیے 

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ہونے والے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول 8 کی اختتامی تقریب جمعے کو الصیاھد میں منعقد ہوئی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے شرکت کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کیمل کلب کی مجلس انتظامیہ کے رکن فواز المحرج نے چیئرمین کی نیابت کرتے ہوئے استقبالیہ تقریر کی۔
انہوں نے کیمل فیسٹیول، پروگراموں اور اداروں کی سرپرستی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 
اس موقع پرترکی المیزانی نے ایک قصیدہ عربی میں پیش کیا اس کے بعد الھوبال کے نام سے عوامی فقرہ پیش کیا گیا۔ 
کیمل فیسٹیول میں جیتنے والے اونٹوں کی نمائش کی گئی۔ آخر میں گورنر ریاض نے میلے میں جیتنے والے اونٹوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کیے۔ 

شیئر: