Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ زائرین اور وزیٹرز نسک پورٹل میں علیحدہ اکاونٹ بنائیں‘

پاسپورٹ اور ویزا نمبر سے اکاونٹ بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ’ مملکت آنے والے عمرہ زائرین یا وزٹرز نسک پورٹل میں اپنا علیحدہ اکاونٹ بنائیں۔‘
’ہر زائر کو اپنے پاسپورٹ اور ویزا نمبر سے نسک پورٹل پر اکاونٹ بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔‘
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ایکس اکاونٹ پرایک صارف نے دریافت کیا تھا کہ ’میری سربراہی میں مملکت آنے والے ڈیپنڈینٹ کو نسک پورٹل میں درج نہیں کیا جاسکا۔ اہل خانہ کو اپنے نسک اکاونٹ میں رجسٹرکرنے کا کیا طریقہ ہو گا؟۔‘
سوال کے جواب میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا’ ہر شخص نسک پورٹل پر اپنا اکاونٹ خود بنائے جس کےلیے پاسپورٹ اور ویزا نمبر فیڈ کیا جائے گا جس سے ہرشخص کا جدا اکاونٹ بنایا جائے گا۔‘

شیئر: