Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے وزیر خارجہ کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور ایران کو علاقائی سالمیت اور خودمختاری سمیت دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجزسے باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
نگران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجزسے بالخصوص ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔ نگران وزیراعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔
قبل ازیں  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان  نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ  ایرانی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
بیان کے مطابق  آرمی چیف نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیاگیا اور دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔  برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیئر: