امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودئی عرب پہنچ گئے۔
امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کا طیارے پر استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
امیر کویت منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گےNode ID: 831796
-
کویت کی نئی حکومت نے حلف اٹھالیا، پارلیمنٹ فعال ہوگئیNode ID: 831831
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں امیر کویت کو مملکت میں خوش آمدید کہتے ہوئے سعودی عرب کو ان کا دوسرا گھر قرار دیا۔
یہ دسمبر میں اپنے پیش رو کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد امیر کویت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
توقع ہے کہ دورے سے خلیج کے دو برادر ممالک میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ ملے گا۔
— Foreign Ministry (@KSAmofaEN) January 30, 2024