می الشریف کے ابتدائی فرائض میں رپورٹیں لکھنا، انٹرویوز کا انعقاد اور کانفرنسوں اور سرکاری تقریبات میں شرکت کرنا شامل رہا ہے۔
جون 2022 میں الشریف کو انڈپینڈنٹ عربیہ میں کانٹینٹ مینیجر کا عہدہ دیا گیا۔ ان کی ذمہ داریوں میں تخلیقی پروگراموں کی تحریر اور نگرانی شامل تھی۔
انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں کئی دستاویزی فلمیں تیار کیں جن میں ’اما بعد‘ (Beyond) ،ان بریف، ہسٹری آف تھنگز، پینٹنگز ٹیل، 60 سیکنڈز اور ٹرمز شامل ہیں۔
انڈپینڈنٹ عربیہ کی سوشل میڈیا اور ملٹی میڈیا ٹیم سپروائز کے طور پر ادارتی و انتظامی امور میں شامل ٹیم کے ساتھ دیگر ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں۔
قبل ازیں می الشریف مارچ 2021 تا جون 2022 ریاض میونسپلٹی میں میڈیا اور کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا ایڈوائزر اور اکتوبر 2019 سے مارچ 2021 تک ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
انہوں نے 2021 میں ایم بی سی کے ثقافتی پروگرام ’مالک بالطویلہ‘ کے لیے 13 اقساط تحریر کیں۔
مکہ اخبار کے لیے 2017 سے 2019 تک آرا پر مبنی اور سیاسی مضامین تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ پولیٹیکل ریسرچ سنٹر میں تحقیق کے لیے کام کیا۔
معذور بچوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ میڈیکل ٹیم کے مترجم کے طور پر 2006 سے 2010 تک منسلک رہیں۔
ریاض میونسپلٹی میں بہترین انتظامی امور کی انجام دہی کرتے ہوئے می الشریف نے میونسپل ایکسیلنس ایوارڈ 2015 سمیت متعدد اعزاز حاصل کئے ہیں۔
می الشریف نے ریاض کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی سے 2000 تا 2005 کے عرصے میں انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے وزارت میڈیا کے زیراہتمام گوگل گروپس آرگنائزیشن کے ساتھ 2023 میں قیادت کا تربیتی کورس مکمل کیا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں