Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین میں ورزش کے رجحان میں چار گنا اضافہ

’اب مختلف عمر کی خواتین ورزش کا اہتمام کرنے لگی ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
نائب وزیر کھیل بدر القاضی نے کہا ہے کہ سعودی خواتین میں ورزش کے رجحان میں چار گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اب مختلف عمر کی خواتین ورزش کا اہتمام کرنے لگی ہیں‘۔
وہ ریاض میں غیر منقولہ جائیدار کے مستقبل کے حوالے سے منعقد فورم سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں گزشتہ برس 2020 کے دوران ورزش کے رجحان میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کھیلوں کے ملکی اور بین الاقوامی مختلف ایونٹس میں مڈل حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے‘۔
’اسی طرح اولمپک میڈل حاصل کرنے کے لیے ماہر کھلاڑیوں کی تربیت ضروری ہے‘۔

شیئر: