یہ دورہ بنگلہ دیش کی سپیکر ڈاکٹر شیریں چوہدری کی دعوت پر ہورہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔
سعودی مجلس شوری کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اعلی عہدیدار، وزیر مذہبی امور محمد فرید الحق خان، ڈھاکا میں متعین سعودی سفیر عیسی الدحیلان اور سفارتخانے کے متعدد عہدیدار استقبال کے لیے ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
صدر شوری کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد ہے۔ یہ دورہ بنگلہ دیش کی سپیکر ڈاکٹر شیریں چوہدری کی دعوت پر ہورہا ہے۔
پروگرام کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ دورے کے موقعع پر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی سپیکر کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں مستحکم بنانے کی تدابیر اور سعودی شوری اور بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون جیسے موضوعات زیربحث آئیں گے۔
صدر شوری اور ان کے ہمراہ وفد بنگلہ دیش کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔