اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی سے اتوار کو سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے عمان میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کی زیر قیادت دونوں برادر ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اردن میں متعین سعودی سفیر نایف السدیری اور اردنی ولی عہد کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زید البقاعین بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ صدر شوری ان دنوں ارکان شوری کے ایک وفد کے ہمراہ اردن کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔