نجران میں تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودائزیشن کی پابندی
کمیٹی نے 101 دکانوں اور کاروباری اداروں پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں سعودائزیشن کمیٹی نے تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق کمیٹی نے نجران شہر اور حبونا کمشنری میں دکانوں پر سعودائزیشن کی پابندی کے حوالے سے تفتیشی کارروائی کی۔
کمیٹی نے 101 دکانوں اور کاروباری اداروں پرتفتیشی کارروائیاں کرکے اور ملازمین کی فہرستیں تیار کیں۔
کمیٹی کا کہنا ہے ’نجران اور حبونا میں تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانوں اور اداروں میں 211 سعودی ملازم پائے گئے۔ ان میں ایک سعودی خاتون شامل ہے۔‘
کمیٹی کا کہنا ہے’مختلف ملکوں کے 178 ملازم تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔‘
’31 ملازمتوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جن پر سعودی تعینات کیے جائیں گے۔‘