Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 762 بلین ریال ہوگیا

’سعودی عرب میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی کل آمد 123 ملین ریال ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں 2022  کے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری  کا حجم 762 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی کل آمد 123 ملین ریال ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار جاری کرنے والے  ادارے نے کہا ہے کہ ’2023 میں سعودی عرب میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 17 بلین ریال ہوگیا ہے‘۔
’سعودی عرب میں  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی اخراج 5 بلین ریال ہے‘۔
اعداد وشمار کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فہد بن عبد اللہ الدوسری نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت سے ملک  کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں‘۔
 
 

شیئر: