بریدہ میں کلیجا میلہ 8 فروری سے شروع ہوگا
’کلیجا میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بریدہ میں قصیم چیمبر آف کامرس کے تحت کلیجا میلہ 8 فروری کو طے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کلیجا میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔
بریدہ کلیجا میلہ 10 دن تک جاری رہے گا جس میں بریدہ کے روایتی پکوانوں کے علاوہ ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کلیجا میلہ ایک ہزار میٹر کے رقبے پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھا گیا ہے‘۔
’میلے کا مرکزی علاقہ کلیجا کے لیے مختص ہوگا جس میں مختلف کمپنیوں کے علاوہ تاجر خاندانوں کو سٹال لگانے کا موقع دیا جائے گا‘۔