Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے انتخابات سے متعلق سمندر پار پاکستانی کیا سوچتے ہیں؟

پاکستان میں جہاں عام انتخابات قریب آنے کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور مختلف جماعتیں اپنی مہم میں تیزی لارہی ہیں وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی نئی حکومت کی آمد کے بعد حالات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔
اردو نیوز نے جدہ میں مقیم پاکستانیوں سے انتخابات کے بعد آنے والی حکومت سے ان کی توقعات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے متعلق ان کی رائے معلوم کی۔ 
پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے ملک کے حالات درست ہوں تو وہ روزی کی خاطر اپنے وطن سے دور جانے پر مجبور نہ ہوں، تاہم اکثریت اپنی پسندیدہ جماعتوں سے پر امید تھی کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف ملک کے حالات کو بہتر بنائیں گے بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح کے لیے بھی کام کریں گے۔
جدہ سے اسامہ الطاف کی ویڈیو رپورٹ

شیئر: