Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن 2024: پنجاب میں چھ سے نو فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پاکستان میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جا رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی نگراں حکومت نے چھ سے نو فروری تک تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آنے والے الیکشن کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سکولوں کے لیے کو ساڑھے نو بجے کا وقت ہے اس پر صرف تین فروری تک عمل ہو گا۔ اس کے بعد سکول معمول کے اوقات میں کھلیں گے۔

شیئر: