سٹار فٹبالر لیونل میسی کا پوڈکاسٹ ‘بگ ٹائم‘ میں انٹرویو
میسی کے ساتھ انٹرویو ریاض سیزن کے حوالے کیا جارہا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی سے مصر کے معروف صحافی عمرو ادیب نے پوڈکاسٹ ’بگ ٹائم‘ میں انٹرویو کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق میسی کے چاہنے والے عربی پروگرام کے ذریعے انٹرویو دیکھ سکیں گے۔
پوڈکاسٹ بگ ٹائم میں میسی کے ساتھ انٹرویو ریاض سیزن کے حوالے کیا جارہا ہے۔
مصری صحافی اس پروگرام میں عرب اور دنیا بھر کی مشہور شخصیات سے انٹرویو کرتے ہیں۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ’پوڈکاسٹ بگ ٹائم‘ کی خصوصی قسط میں میسی کے مختلف انداز دیکھے جاسکتے ہیں۔
ترکی آل الشیخ نے وہ تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں میسی اور مصری صحافی عمرو ادیب ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ میسی الہلال اور النصر فٹبال کلبز کے ساتھ اپنی ٹیم انٹرمیامی کے ہمراہ ان دنوں مملکت میں ہیں۔
ریاض سیزن میں ان کی ٹیم سعودی عرب کی الہلال اور النصر کے ساتھ دوستانہ میچ کھیل رہی ہے۔