Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف فٹ بالر لیونل میسی کی جرسیاں ریکارڈ 78 لاکھ ڈالر میں نیلام

’میسی کی جرسیوں کا یہ سیٹ رواں سال نیلام ہونے والی اشیا میں سب سے مہنگا فروخت ہوا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی پہنی ہوئی چھ جرسیوں کا ایک سیٹ جمعرات کو نیلامی میں 78 ڈالر میں فروخت ہوا۔ 
نیلام گھر ’سوتھبیز‘ نے کہا کہ میسی کی جرسیوں کا یہ سیٹ رواں سال نیلام ہونے والی کھیلوں کی یادگاری اشیا میں سب سے مہنگا فروخت ہوا ہے۔ 
سوتھبیز نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ جرسی امریکہ کے باسکٹ بال کے معروف سابق کھلاڑی مائیکل جارڈن کی 1998 کی این بی اے فائنلز کی جرسی کی نیلامی کا ریکارڈ توڑ دے گی، جو گذشتہ برس ایک کروڑ ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ 
نیلامی میں فروخت ہونے والی دوسری سب سے قیمتی جرسی ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول جرسی تھی جو 1986 کے ورلڈ کپ کے دوران پہنی گئی تھی، یہ جرسی مئی 2022 میں 92 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔ 
ای ایس پی این کے مطابق اس سے قبل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے قیمتی ’میسی آئٹم‘ 2017 میں بارسلونا کے ریال میڈرڈ کے ساتھ میچ کے دوران پہنی گئی جرسی تھی جو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ 
سوتھبیز نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ رفاعی کاموں کے لیے وقف کیا جائے گا۔ لیو میسی فاؤنڈیشن بھی اس ہسپتال کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔  
36 سالہ لیونل میسی فی الحال ایم ایل ایس میں انٹر میامی کے لیے کھیل رہے ہیں، انہوں نے بارسلونا فٹ بال ٹیم میں 17 سال گزارے ہیں۔
 میسی نے اب تک آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا ہے جو ہر سال فٹ بال کے ٹاپ کھلاڑی کو دیا کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: